بھوپال میں مچھلی کے کاروبار پر پابندی، حکم عدولی پر ایک سال کی سزا!
سرکاری طور پر دی گئی معلومات کے مطابق 16 جون سے 15 اگست تک مچھلی کی افزائش کا موسم ہوتا ہے، اس عرصے میں مچھلی کو پکڑنے، خریدنے یا بیچنے پر پابندی عائد رہے گی۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بارش کے موسم کے پیش نظر مچھلی کے کاروبار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مچھلی کو نہ تو مارا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے۔ ایسا کرنے سے ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سری نگر میں مسلح جھڑپ، ایک ملی ٹینٹ ہلاک
سرکاری طور پر دی گئی معلومات کے مطابق مدھیہ پردیش کے دریاؤں سے متعلق ضابطہ 1972 کے مطابق 16 جون سے 15 اگست تک مچھلی کی افزائش کا موسم ہوتا ہے اور اس عرصے میں مچھلی کو پکڑنے، خریدنے یا بیچنے کی کوشش کرنے اور اسے نقل و حمل کرنے کی کوشش کرنے پر پابندی عائد رہے گی۔
اس پابندی کی خلاف ورزی پر ایک سال قید یا پانچ ہزار جرمانہ یا دونوں طرح کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ محکمہ مچھلی کی جانب سے دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا اصول چھوٹے تالابوں اور دیگر ذرائع پر لاگو نہیں ہوگا جن کا کسی دریا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔