سری نگر میں مسلح جھڑپ، ایک ملی ٹینٹ ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹنٹ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

مسلح تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس
مسلح تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ واگورہ نوگام میں بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے ایک ملی ٹینٹ مخالف آپریشن میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ واگورہ نوگام میں جاری ملی ٹنٹ مخالف آپریشن میں اب تک ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واگورہ میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹنٹ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔