اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو مل ہی گئی راحت، سپریم کورٹ نے دی ضمانت

اعظم خان اپنے بیٹے کے ساتھ فروری 2020 سے ہی ضلع جیل سیتاپور میں بند ہیں، ان کی بیوی بھی جیل میں تھیں لیکن دسمبر 2020 میں عدالت نے انھیں ضمانت دے دی تھی۔

اعظم خان، عبداللہ خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، عبداللہ خان، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

اتر پردیش کے قدآور لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ خان کو آخر ضمانت مل ہی گئی۔ سپریم کورٹ نے دو پاسپورٹ معاملہ میں انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ پاسپورٹ معاملہ میں ضمانت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم کو سبھی معاملوں میں ضمانت مل چکی ہے اور ان کی گھر واپسی کے لیے کاغذی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ مدعی آکاش سکسینہ کا بیان ضلع عدالت کی اسپیشل کورٹ میں درج ہونے کے بعد وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آکاش سکسینہ بی جے پی لیڈر ہیں اور انھوں نے ہی عبداللہ عظم خان پر دو پاسپورٹ معاملے میں تحریری شکایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ بار دو پین کارڈ معاملے میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔ اعظم خان اور ان کے بیٹے کئی معاملوں میں ملزم ہیں اور سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ اعظم خان سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر ہیں اور اتر پردیش کے رام پور سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ رام پور سے رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ اعظم خان سابقہ سماجوادی پارٹی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ اعظم خان ملائم سنگھ اور اکھلیش یادو دونوں کے کافی قریبی مانے جاتے ہیں۔


غور طلب ہے کہ اعظم خان پر زمین قبضہ کرنے، تجاوزات اور دیگر کئی سنگین مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ اعظم خان اپنے بیٹے کے ساتھ فروری 2020 سے ہی ضلع جیل سیتاپور میں بند ہیں۔ ان کی بیوی بھی جیل میں تھیں لیکن دسمبر 2020 میں عدالت نے انھیں ضمانت دے دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔