افغانستان پر قابض طالبان سے امریکہ ہر روز آخر کس بات پر کر رہا تبادلہ خیال؟

امریکہ کے قومی سیکورٹی مشیر جیک سلوین کا کہنا ہے کہ ’’ہم سیاسی اور حفاظتی دونوں ذرائع سے روزانہ طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے قومی حفاظتی مشیر جیک سلوین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ روزانہ بات چیت کر رہا ہے، کیونکہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے 31 اگست کی مدت کار کافی نزدیک ہے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا نے منگل کے روز بتایا کہ صدر جو بائڈن نے 31 اگست سے قبل چل رہی نکاسی (ایگزٹ) کو آگے بڑھانے کے امکان کو کھلا چھوڑ دیا ہے، جس تاریخ کو انھوں نے افغانستان میں امریکی فوجی مشن کو ختم کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے حالانکہ اسکائی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ اس طرح کی توسیع ناقابل قبول ہوگی۔ پیر کے روز وہائٹ ہاؤس کی بریفنگ میں سلوین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ امریکہ نکاسی کے ایشوز پر معاونین اور طالبان کے ساتھ صلاح و مشورہ کر رہا ہے۔ اس توسیع کے ایشو پر طالبان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ ’’ہم سیاسی اور حفاظتی دونوں ذرائع سے روزانہ کی بنیاد پر طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ میں ان مذاکرات کی حفاظت کے لیے تفصیل میں نہیں جا رہا ہوں، جو کئی طرح کے ایشوز کو دائرے میں لے رہے ہیں۔‘‘


سلوین نے کہا کہ امریکہ کابل میں ابھی جو ہو رہا ہے، اس کے ہر پہلو پر طالبان سے بات چیت کر رہا ہے، اور وہ بات چیت کو جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جیسا کہ صدر نے پہلے کہا ہے، ہم مانتے ہیں کہ ہمارے پاس ابھی مزید 31 تاریخ کے درمیان کسی بھی امریکی کو باہر نکالنے کا وقت ہے، جو وہاں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں، صدر بالآخر بہتر سائز اور اس آپریشن کے دائرے کے بارے میں اپنا فیصلہ لیں گے۔‘‘

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بعد میں کہا کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ کابل ہوائی اڈے کے ایشو پر گفتگو کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن منگل کو منعقد گروپ آف سیون (جی 7) کے ورچوئل سمٹ کا استعمال بائیڈن کو ملک سے باہر نکلنے کی 31 اگست کی مدت کار کو بڑھانے کے لیے تیار کرنے کے لیے کریں گے۔ فرانس کے وزیر خارجہ جیاں یویس لے ڈرین نے بھی کہا کہ ایگزٹ کو پورا کرنے کے لیے اضافی وقت کی ضرورت ہے۔ وہیں سلوین نے کہا کہ امریکہ اور اتحاد کے طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔