یوگی حکومت سے ناراض ایودھیا کے کاروباری ’دیپ اُتسو‘ کے موقع پر کریں گے احتجاجی مظاہرہ

کاروباری لیڈر نند کمار گپتا نے بتایا کہ شری رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کے شاندار مندر میں عقیدت مندوں کے لئے سڑک توسیع کے نام پر دوکانیں اجاڑے جانے کے فرمان سے کاروباری کافی ناراض ہیں۔

دیپ اُتسو، تصویر آئی اے این ایس
دیپ اُتسو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایودھیا: بھگوان رام شری کی نگری میں ایودھیا کے کاروباری دیپ اتسو تقریب کے دن اپنی اپنی دوکانوں کی لائٹ بند کر کے مخالفت کا اظہار کریں گے۔ کاروباری لیڈر نند کمار گپتا نے آج یہاں بتایا کہ شری رام جنم بھومی پر وراجمان رام للا کے شاندار مندر میں عقیدت مندوں کے لئے سڑک توسیع کے نام پر دوکانیں اجاڑے جانے کے فرمان سے کاروباری کافی ناراض ہیں۔ اپنے دکھ کے اظہار کے لئے دیپ اتسو تقریب کے دن مطلب تین نومبر کی شام سات بجے اپنی اپنی دوکانوں کی لائٹ بند کر کے مخالفت کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایودھیا دھام کا کاروباری سماج خوبصورتی، سڑک توسیع کے نام پر اجاڑے جانے کے فرمان سے پریشان ہے۔ اپنے درد کو دیپ اتسو کے دوران ایودھیا آئے اعلی افسران، لیڈروں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ کاروباری لیڈر شکتی جیسوال، وجے یادو، سنیل کمار، انل گپتا، راجیش گپتا، سوربھ، رام گوپال و دیگر لوگوں نے بتایا کہ دوکانوں کی لائٹ بند کر کے مخالفت درج کرائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔