لکھنؤ: تہواروں کے پیش نظر کورونا پروٹوکول پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 70 اضلاع سے جمع کئے گئے 138271 نمونوں کی جانچ میں ایک بھی نیا مریض نہیں پایا گیا ہے۔ صرف 5 اضلاع میں کل 7مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
لکھنؤ: اتر پردیش میں کورونا انفکشن کی حالت کو پوری طرح سے کنٹرول میں بتاتے ہوئے حکومت نے محکمہ کے افسران کو تہواروں کے پیش نظر انفکشن کو روکنے کے سبھی احتیاطی اقدام نافذ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے منگل کو دی گئی جانکاری کے مطابق کورونا کے مشتبہ مریضوں کی شناخت، ٹیسٹنگ، علاج اور ٹیکہ کاری کی حکمت عملی کے صحیح عملدرآمد سے ریاست میں کووڈ پر موثر کنٹرول قائم ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ ریاست کے 41 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ وہیں 17 اضلاع میں صرف ایک ایک مریض ملے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 70 اضلاع سے جمع کئے گئے 138271 نمونوں کی جانچ میں ایک بھی نیا مریض نہیں پایا گیا ہے۔ صرف 5 اضلاع میں کل 7مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس مدت میں 10 متاثرہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں فی الحال کورونا کے 102 ایکٹیو کیس ہیں۔ وہیں 1687165 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
محکمہ صحت نے ملک و بیرون ملک کے متعدد علاقوں میں کورونا انفکشن کے بڑھتے معاملوں اور تہواروں کو دیکھتے ہوئے اترپردیش میں سبھی متعلقہ ایجنسیوں کو کورونا انفیکشن پر بے حد مستعدی اور احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔ اس کے پیش نظر دوسری ریاستوں سے یوپی آنے والے ہر شخص کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔
محکمہ نے تہواروں کے درمیان ماسک کی لازمین سمیت دیگر کووڈ پروٹوکول پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر خصوصی دھیان دینے اور بس اڈے، ریلوے اسٹیشن اور ائیر پورٹ پر اضافی مستعدی کا مظاہرہ کرنے کو کہا ہے۔ ریاست میں اب تک 13.17 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ ان میں 3.31 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے کی دونوں خوراک اور 9.85 کروڑ لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔