15 اگست: وزیر اعلیٰ کیجریوال کی غیر حاضری میں وزیر آتشی ہی لہرائیں گی پرچم، گوپال رائے نے کی تصدیق

ریاستی وزیر گوپال رائے کے مطابق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے آتشی سے 15 اگست کو پرچم لہرانے کے لیے کہا ہے، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد گوپال رائے نے اس سلسلے میں تیاری کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آتشی سنگھ / ’ایکس‘&nbsp;@AtishiAAP</p></div>

آتشی سنگھ / ’ایکس‘@AtishiAAP

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں آئندہ 15 اگست کو پرچم کشائی معاملہ پر اب کشمکش والی صورت حال ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ عآپ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ اس مرتبہ یومِ آزادی کے موقع پر اسٹیڈیم میں ریاستی وزیر آتشی ہی پرچم کشائی کریں گی۔ دہلی حکومت میں کابینہ وزیر گوپال رائے نے اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو تیاریوں سے متعلق حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

گوپال رائے کی طرف سے یہ حکم تہاڑ جیل میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پیر کے روز ہوئی ملاقات کے بعد دیا گیا ہے۔ انھوں نے اس ملاقات کے بعد بتایا کہ جیل سے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی وزیر آتشی سے 15 اگست کو پرچم ک شائی کے لیے کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملنے کے بعد گوپال رائے نے اس محکمہ سے چھترپال اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔


اس سے قبل عآپ نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا ہے جس میں بتایا ہے کہ اس بار 15 اگست کو وزیر آتشی کو پرچم کشائی کرنے دیا جائے۔ دراصل دہلی میں ہر سال 15 اگست کے موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ پرچم کشائی کرتے ہیں۔ دہلی کے اقتدار میں جب سے عآپ قابض ہوئی ہے، تب سے وزیر اعلیٰ کیجریوال ہی پرچم کشائی کرتے آ رہے تھے، لیکن وہ فی الحال عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں، ایسے میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ آخر اس بار پرچم کشائی کون کرے گا۔ حالانکہ اب یہ کشمکش والی حالت ختم ہو گئی ہے، اور ایک طرح سے آتشی کے نام پر مہر لگ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔