شوپیاں میں اے ٹی ایم اور7 دکانوں کو لٹیروں نے لوٹا

پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے فور وے کے نزدیک اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر اس میں موجود روپیے اڑا لئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم لٹیروں نے دوران شب سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ایک اے ٹی ایم اور7 دکانوں کو لوٹ لیا۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں ضلع صدر مقام میں نامعلوم افراد نے فور وے کے نزدیک قائم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک اے ٹی ایم سے نقدی جبکہ اولڈ بس اڈے میں دو دکانوں اور باتھو چوک میں دو دکانوں اور گول چھکری میں تین دکانوں کو لوٹ لیا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی ایم سے 17 لاکھ 5 ہزار 5 سو روپیے لوٹے گئے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے فور وے کے نزدیک اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر اس میں موجود روپیے اڑا لئے۔ انہوں نے بتایا کہ لٹیروں نے دکانوں کو بھی لوٹ لیا اور لوٹے گئے مال و اسباب کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔