کورونا وائرس: امریکہ میں 5 لاکھ 42 ہزار 343 افراد ہلاک، 2.98 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر

کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی جیسی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اب تک کووڈ۔ 19 سے کیلیفورنیا میں 57502 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس موذی وبا سے اب تک 5.42 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس وبا نے امریکہ میں سخت شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس موذی وبا سے 2.98 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 343 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29816688 ہوگئی ہے۔


کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی جیسی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اب تک کووڈ۔ 19 سے کیلیفورنیا میں 57502 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح نیو یارک میں 49426، ٹیکساس میں 47346، فلوریڈا میں 32742، نیو جرسی میں 24174 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں مشی گن میں 16906، میساچوسیٹس میں 16867 اور جارجیا میں کورونا سے 18530 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔