آسام: سلچر واقع کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں لگی خوفناک آگ، بچوں نے باہر کود کر بچائی جان، ایک زخمی

آگ لگنے کے بعد طلبا کو پتہ چلا کہ وہ نیچے نہیں جا سکتے تو سبھی لوگ اپارٹمنٹ کی چھت پر بھاگ گئے اور اس کے بعد لوگوں نے سیڑھیوں کا انتظام کیا، پھر طلبا کو چھت سے نیچے اتارا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آسام کے کچھار ضلع واقع سلچر شہر کے شیاما پرساد روڈ واقع ایک کوچنگ سنٹر، وسندھرا اپارٹمنٹ میں خوفناک آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی۔ آگ لگنے کے وقت کئی طلبا کوچنگ سنٹر میں موجود تھے۔ انھوں نے کسی طرح سیڑھیوں کے سہارے باہر کود کر اپنی جان بچائی۔

موصولہ خبروں کے مطابق آگ لگنے کی خبر ملتے ہی طلبا میں افرا تفری پیدا ہو گئی۔ جب طلبا نے یہ دیکھا کہ آگ کی وجہ سے وہ پھنس گئے ہیں اور نیچے جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے، تو سبھی اپارٹمنٹ کی چھت پر بھاگ گئے۔ باہر جمع کچھ لوگوں نے کسی طرح سے سیڑھیوں کا انتظام کیا اور طلبا کو چھت سے نیچے اتارا گیا۔ اس دوران بلڈنگ سے گر کر ایک طالبہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔


آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور اس پر قابو بھی پا لیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ’کولنگ آپریشن‘ کا عمل چل رہا ہے اور جلد ہی یہ آپریشن بھی ختم ہو جائے گا۔ اس واقعہ کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہے۔

اس سے قبل جمعہ کی دیر شب کنڈلی-مانیسر-پلول ایکسپریس وے پر نوح ضلع واقع گاؤں دھلاوٹ کے پاس چلتی بس میں آگ لگنے سے 9 لوگ زندہ جل گئے۔ ان کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ آگ کیوں لگی، اس سلسلے میں فوری طور پر کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔