فوج کا برفانی تودہ کھسکنے کے سبب جان گنوانے والے 7 جوانوں کو خراج عقیدت

ہندوستانی فوج نے ہفتے کو اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر میں بالائی علاقے میں برفانی تودہ کھسکنے سے جان گنوانے والے 7 فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی فوج نے ہفتے کو اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر میں بالائی علاقے میں برفانی تودہ کھسکنے سے جان گنوانے والے 7 فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ گجراج کارپس کے لیفٹیننٹ جنرل روین کھوسلہ اور دیگر فوجی افسران تیج پور میں انڈین ایئر فورس اسٹیشن پر خراج عقیدت پیش کیا۔

فوج نے کہا، ’سیکورٹی اہلکار 14500 فٹ کی بلندی پر معائنہ کر رہے تھے جبھی برفانی تودہ کھسک گیا۔ اس علاقے میں گزشتہ چند روز سے موسم کی خرابی کے باعث شدید برف باری ہو رہی تھی۔ پروگرام کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو اکھنور، کٹھوعہ، دھارکالن، کھور، بجیناتھ، کانگڑہ گھامروِن اور بٹالہ ان کے آبائی گھر پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر بھیج دیا گیا۔


آٹھ فروری کو برفانی تودہ کھسکنے کی جگہ سے سات سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئیں۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں میں حوالدار جگل کشور، رائفل مین ارون کٹل، رائفل مین اکشے پٹھانیا، رائفل مین وشال شرما، رائفل مین راکیش سنگھ، رائفل مین انکیش بھاردواج اور جنرل گُربز سنگھ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2020 میں سکم میں برفانی تودے میں پھنس جانے کے سبب دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ وہیں اکتوبر 2021 میں، اتراکھنڈ کے پہاڑ ترشول میں اسی طرح کے برفانی تودے کی زد میں آکر پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔