بحریہ میں اگنی ویر بھرتی کے لیے درخواست کی تاریخ میں توسیع، اب 28 دسمبر تک بھرا جائے گا آن لائن فارم

بحریہ اگنی ویر بھرتی کے لیے امیدوار کی پیدائش یکم مئی 2002 سے 31 اکتوبر 2005 تک کے درمیان ہونی چاہیے، یعنی امیدوار کی عمر ساڑھے سترہ سال سے لے کر اکیس سال تک ہونی چاہیے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی بحریہ نے اگنی ویر بھرتی ایس ایس آر/ایم آر 01/23 کے لیے آن لائن درخواست کی مدت کو آگے بڑھا دیا ہے۔ اہل غیر شادی شدہ مرد و خاتون امیدوار 28 دسمبر تک آفیشیل ویب سائٹ  پر درخواست کر سکتے ہیں۔ بھرتی مہم کا ہدف مجموعی طور پر 1500 تقرریوں کو پر کرنا ہے، جن میں سے 1400 تقرریاں اگنی ویر (ایس ایس آر)- 01/2023 بیچ کے لیے ہیں اور 100 تقرریاں اگنی ویر (ایم آر)- 01/2023 بیچ کے لیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بحریہ اگنی ویر بھرتی کے لیے امیدوار کی پیدائش یکم مئی 2002 سے 31 اکتوبر 2005 تک کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امیدوار کی عمر ساڑھے سترہ سال سے لے کر اکیس سال کے وسط ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں تعلیمی اہلیت میں امیدوار نے ریاضی اور فزکس کے ساتھ بارہویں کا امتحان منظور شدہ اسکول ایجوکیشن بورڈ سے پاس کی ہو اور کیمسٹری/ زولوجی/ کمپیوٹر سائنس میں سے کم از کم ایک سبجیکٹ پڑھا ہو۔


واضح رہے کہ اگنی ویر بھرتی کے تھت آن لائن درخواست کے لیے امیدواروں کو نیٹ بینکنگ کا استعمال کر کے یا ویزا، ماسٹر، روپے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ، یو پی آئی کا استعمال کر کے 550 روپے کا امتحان فیس اور 18 فیصد جی ایس ٹی کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔