بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں چلی گولی سے ایک اور جوان ہلاک
فوج کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ کانسٹیبل اپنی سروس رائفل کے ساتھ سنتری ڈیوٹی پر تھا۔ کانسٹیبل سے صرف ایک کھوکھہ اور کارتوس کا ڈبہ ملا ہے۔
بھٹنڈہ: پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر بدھ کی صبح فائرنگ میں چار جوانوں کی شہادت کا معمہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ شام ساڑھے چار بجے پھر سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور جوان کی موت ہو گئی۔ فوج کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ کانسٹیبل اپنی سروس رائفل کے ساتھ سنتری ڈیوٹی پر تھا۔ کانسٹیبل سے صرف ایک کھوکھہ اور کارتوس کا ڈبہ ملا ہے۔ اسے فوری طور پر ملٹری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کانسٹیبل 11 اپریل کو چھٹی سے واپس آیا تھا۔ یہ معاملہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کا گزشتہ واردات سے کوئی تعلق نہیں، جو صبح 4:30 بجے ملٹری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔
فوجی جوان لگھو راج شنکر کی حادثاتی موت کی شکایت چھاؤنی کے ایک پولیس اسٹیشن میں بدھ کو موصول ہوئی تھی اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود جوان کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔