مہاراشٹر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان، کئی چیزوں پر مکمل پابندی، یہاں جانیے تفصیل

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے مقصد سے اٹھائے گئے تازہ قدم کو ’بریک دی چین‘ نام دیا ہے۔ منگل کی شب انھوں نے کہا کہ بے وجہ لوگوں کی آمد و رفت پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔

ادھو ٹھاکرے، تصویر سوشل میڈیا
ادھو ٹھاکرے، تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

مہاراشٹر میں بے قابو ہوتے کورونا انفیکشن کے درمیان ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کی رات 8 بجے سے آئندہ 15 دنوں تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعلیٰ ریاست میں کچھ دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر سکتے ہیں، لیکن فی الحال ایسا قدم نہیں اتھایا گیا ہے۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ نے دفعہ 144 کے نفاذ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس دوران کئی چیزوں پر مکمل پابندی رہےگی جب کہ کچھ ضروری خدمات کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے مقصد سے اٹھائے گئے تازہ قدم کو ’بریک دی چین‘ نام دیا ہے۔ منگل کی شب ’بریک دی چین‘ مہم کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بے وجہ لوگوں کی آمد و رفت پر پوری طرح سے پابندی رہے گی اور اس کے ساتھ ہی ریاست کے سبھی دفاتر کو بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ ریاست میں تعمیراتی سرگرمیاں اس فیصلے کے بعد ٹھپ ہو جائیں گی، لیکن وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ تعمیراتی کاموں میں لگے مزدوروں کو 1500 روپے دیے جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 12 لاکھ مزدوروں کو 1500 روپے کی مدد دی جائے گی۔ علاوہ ازیں پرمٹ والے رکشہ ڈرائیوروں کو بھی 1500-1500 روپے کی معاشی مدد دیے جانے کا اعلان ادھو ٹھاکرے نے کیا ہے۔


آئیے اب یہ جانتے ہیں کہ کل (14 اپریل) رات 8 بجے سے دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد ریاست میں کیا کھلا رہے گا اور کیا بند رہے گا...

کیا کچھ کھلا رہے گا؟

مہاراشٹر میں لوکل ٹرینیں اور بسیں بند نہیں ہوں گی۔

بینکوں میں کام پہلے کے مطابق جاری رہے گا۔

ٹرانسپورٹ پر کسی طرح کی کوئی روک نہیں ہوگی۔

ای-کامرس سروس اور پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

ریسٹورینٹ سے صرف کھانا منگایا جا سکے گا۔

میڈیا اہلکاروں کے لیے آمد و رفت کی اجازت رہے گی۔

شیو بھوجن تھالی مفت میں دیں گے۔

کیا کچھ بند رہے گا؟

عبادت کے مقامات، اسکول و کالج، نجی کوچنگ کلاسیز، نائی کی دکان، اسپا، سیلون اور بیوٹی پارلر کل سے یکم مئی کو صبح 7 بجے تک بند رہیں گے۔

لوگ ریسٹورینٹ میں بیٹھ کر کھانا نہیں کھا پائیں گے۔

غیر ضروری سروسز والے دفاتر کو بند رکھنا ہوگا۔

بغیر کام کے آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔