طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے وقت سونیا گاندھی نے پہنا تھا آکسیجن ماسک، راہل نے شیئر کی تصویر

راہل گاندھی نے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ سے ٹھیک پہلے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں سونیا گاندھی آکسیجن ماسک لگائے ہوئی ہیں، اس کے ساتھ راہل نے لکھا ہے ’’ماں، دباؤ میں بھی ہمدردی کی علامت‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی، تصویر انسٹاگرام</p></div>

سونیا گاندھی، تصویر انسٹاگرام

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی 18 جولائی کو جب بنگلورو سے دہلی جا رہے تھے تو راستے میں ہی طیارہ پائلٹ نے کچھ تکنیکی خامی محسوس کی۔ اس کے بعد چارٹرڈ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ بھوپال ہوائی اڈے پر کرائی گئی۔ اب راہل گاندھی نے اپنی ماں سونیا گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ کے ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل کی ہے۔

دراصل راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں سونیا گاندھی نے آکسیجن ماسک لگا رکھا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’ماں، دباؤ میں بھی ہمدردی کی علامت‘‘۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا گاندھی نے شال اوڑھے ہوئے ہیں اور ان کے منھ پر آکسیجن ماسک لگا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کسی بھی طیارہ کا آکسیجن ماسک اکثر ایمرجنسی والے حالات میں باہر نکلتا ہے۔


واضح رہے کہ 18 جولائی کو مدھیہ پردیش پولیس نے بتایا تھا کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو لے کر نئی دہلی جا رہے ایک چارٹرڈ طیارہ کی بھوپال ہوائی اڈے پر ایمرجنسی حالت میں لینڈنگ ہوئی۔ حالانکہ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر رامجی اوستھی نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک ترجیحی لینڈنگ تھی، نہ کہ ایمرجنسی لینڈنگ۔ بہرحال، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی دونوں ہی 18 جولائی کی شب تقریباً 9.30 بجے انڈیگو طیارہ سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔