سماجوادی کے باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اکھلیش یادو اسپیکر کو لکھیں گے خط

ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی بنیاد ان کی کراس ووٹنگ نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کو بنیاد بنایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجیہ سبھا انتخاب سے قبل سماجوادی پارٹی کے جن ارکان اسمبلی نے اعلانیہ طور پر بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کی تھی، ان کے خلاف پارٹی اب ایکشن لینے جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان باغیوں کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے وہ اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ اکھیلش یادو نے یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وہ باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ خبروں کے مطابق ان ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی بنیاد ان کی کراس ووٹنگ نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کو بنیاد بنایا جائے گا۔


پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو سے اپنا دل کی صدر اور رکن اسمبلی پلوی پٹیل کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس پر اکھلیش یادو نے جواب دیا کہ وہاں جا کر کیا ملے گا؟ وہ پی ڈی اے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ پلوی پٹیل کی رکنیت منسوخ کرنے کے لیے نہیں کہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے کہا کہ مانسون آفر کو ونٹر آفر تک جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں وائی فائی کے دو پاس ورڈ ہیں، آپ کھیل دیکھئے دہلی کے وائی فائی کے پاس ورڈ کا۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی کے سات ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں کھیل کر کراس ووٹنگ کی تھی۔ ان میں اونچاہار کے رکن اسمبلی منوج پانڈے، گوسائی گنج کے رکن اسمبلی ابھے سنگھ، گوری گنج کے رکن اسمبلی راکیش پرتاپ سنگھ، کالپی کے رکن اسمبلی ونود چترویدی، چایل کے رکن اسمبلی پوجا پال، جلال آباد کے رکن اسمبلی راکیش پانڈے اور بیسولی کے رکن اسمبلی آشوتوش موریہ شامل تھے۔ امیٹھی کی رکن اسمبلی مہاراجی دیوی ووٹنگ کے دوران غیر حاضر تھیں جس سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ انہوں نے بھی بی جے پی کی مدد کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔