سیاسی حریفوں کو سبق سکھانے کے لئے ایجنسیوں کا استعمال: شیوسینا
سامنا اخبار میں لکھا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ لیکن، یہ بات اب واضح ہوگئی ہے کہ سیاسی حریفوں کو پامال کرنے کے لئے قانون اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
ممبئی: شیو سینا نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی حریفوں کو سبق سکھانے اور ان سے بدلہ لینے کے ارادے سے فی الوقت ملک میں جو ماحول چل رہا ہے اس کے مطابق قانون اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کے ترجمان اخبار 'سامنا' میں لکھے گئے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے سینئر پولیس آفیسر پرم بیر سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد کیے جانے والی عرضداشت کی سماعت کے دوران پرم بیر سنگھ کی سرزنش کی تھی، لیکن ایک خاتون وکیل جے شری پاٹل کی جانب سے دائر کردہ علحیدہ عرضداشت کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی تفشیش کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی۔
سامنا اخبار میں مزید لکھا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ لیکن، یہ بات اب واضح ہوگئی ہے کہ سیاسی حریفوں کو پامال کرنے کے لئے قانون اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، "مراٹھی اخبار نے مزید دعوی کیا ہے کہ ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی کے خلاف بھی بے بنیاد الزامات عائد کر کے آئینی اداروں اور مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔