دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار! تیجسوی یادو

راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

تیجسوی یادو نے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے ایک روز بعد آج صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک کے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، طلباء، تاجروں اور ملازمین کو پتہ چل گیا ہے کہ مودی ہے تو نوکری ملنا مشکل ہے، مودی ہے تو بے روزگاری ہٹانا مشکل ہے۔ مودی ہے تو مہنگائی کم کرنا مشکل ہے، مودی ہے تو مسائل پر بات کرنا مشکل ہے، مودی ہے تو اسکولوں اور اسپتالوں پر بات کرنا مشکل، مودی ہے تو کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنا مشکل ہے!


بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعظم جمعہ کو بہار میں دو مقامات پر تھے۔ ایک بار بھی انہوں نے اپنے 10 سالوں کے کسی ایک کارنامے کا ذکر نہیں کیا۔ اگر حقیقی معنوں میں کوئی کامیابی ہوتی تو ذکر ضرور کرتے۔

تیجسوی یاد نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے 40 میں سے 40 ارکان پارلیمنٹ نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ مودی جی اتنا جھوٹ بول چکے ہیں کہ اب ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا۔ اب وہ مسائل سے بھاگ رہے ہیں!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔