لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز
اکھلیش یادو نے کہا، ’’بی جے پی کے لیڈران کے 10 سال لگاتار جھوٹ پر جھوٹ بولنے کے بعد آج پارٹی کا جو برا حال ہو رہا ہے، اس سچ کو بولنے کی ہمت بی جے پی کا ایک بوتھ ایجنٹ کر رہا ہے‘‘
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک نیوز چینل کی ایک بوتھ ایجنٹ سے کی گئی گفتگو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔
انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’بی جے پی لیڈروں کے 10 سال لگاتار جھوٹ پے چھوٹ بولنے کے بعد آج بی جے پی کا جو برا حال ہو رہا ہے، اس سچ کو بولنے کی ہمت بی جے پی کا ایک بوتھ ایجنٹ کر رہا ہے۔ یہ بوتھ ایجنٹ کہہ رہا ہے کہ ان کے (بی جے پی کے) حق میں ووٹنگ نہیں ہونے کا سبب بی جے پی حکومت کے خلاف عوام کا اشتعال ہے، جوکہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اصل مسائل سے وابستہ ہے۔‘‘
اکھلیش یادو نے کہا، ’’پہلے دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد آئندہ مراحل میں بی جے پی کا حال اور برا ہوگا۔ ابھی دو مرحلوں میں بی جے پی کو ووٹر نہیں ملے، اگلے مرحلوں میں بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے۔ عوام نے بی جے پی کا بوریا بستر اور جھولا سب باندھ دیا ہے۔‘‘
خیال رہے کہ اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹوں کے لئے تمام ساتھ مراحل میں ووٹنگ ہوگی، جس میں شروع کے دو مراحل میں 8-8 سیٹوں کے لئے 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ آئندہ پانچ مراحل کے دوران بقیہ 64 سیٹوں پر ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔