موسم کا حال: ہلکی بارش کے بعد دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری تک پہنچا
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ قومی راجدھانی میں منگل کو ہلکی بارش ہوئی، جس سے کم از کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جو موسم کی اوسط سے تین درجے کم ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ قومی راجدھانی میں منگل کو ہلکی بارش ہوئی، جس سے کم از کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جو موسم کی اوسط سے تین درجے کم ہے۔
آئی ایم ڈی نے دہلی-این سی آر میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے اور درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 96 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا، آئی ایم ڈی نے بھی شہر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، منگل کی صبح 5.30 بجے تک، قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مانسون کا موسم قومی راجدھانی میں متوقع آغاز کی تاریخ سے دو دن پہلے پہنچ گیا۔
اس سے دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 21 جون 1961 کے بعد پہلی بار جنوب مغربی مانسون نے اتوار کو ایک ساتھ دہلی اور ممبئی دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق جون کا مہینہ گزشتہ 13 سالوں میں سب سے سرد ترین رہا ہے جس میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔