امول کے بعد مدر ڈیری کا بھی دودھ دو روپے تک ہوا مہنگا
مدر ڈیری اتوار یعنی کل سے ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی دودھ کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں کمپنی مرحلہ وار قیمت کا جائزہ لے گی۔
نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں دودھ کی سب سے بڑی سپلائی یونٹ مدر ڈیری نے اتوار سے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کمپنی نے بتایا کہ "دودھ پیدا کرنے والوں کو ادا کیے جانے والے ایندھن اور پیکیجنگ میٹریل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر مدر ڈیری کو دہلی میں مائع دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا پڑا۔ یہ قیمتیں این سی آر میں 6 مارچ 2022 سے نافذ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : کب بند ہوگی یہ تباہی!... سید خرم رضا
مدر ڈیری اتوار یعنی کل سے ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی دودھ کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں کمپنی مرحلہ وار قیمت کا جائزہ لے گی۔ نئی قیمت سے مدر ڈیری کے تمام قسم کے مائع دودھ پر اثر پڑے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے پروڈکشن میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی کے مقابلے مویشی پالنے والوں کو دودھ کی قیمت میں 8-9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پیکیجنگ، مال برداری اور دیگر آپریٹنگ اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ چند ماہ سے دودھ کی قیمت خرید پر زیادہ خرچ کرنے کے باوجود صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ نہیں کیا تھا۔
مدر ڈیری کا کہنا ہے کہ وہ دودھ کی فروخت پر ملنے والی قیمت کا 75 سے 80 فیصد دودھ خریدنے پر خرچ کرتی ہے۔ کمپنی ایک ذمہ دار کاروباری تنظیم ہونے کے ناطے دودھ پیدا کرنے والوں کو منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کرتی ہے تاکہ دودھ کی دستیابی اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دودھ کی قیمت میں اضافے کا صرف ایک حصہ صارفین کو دے رہا ہے، قیمتوں میں اضافہ صرف چار فیصد تک محدود کیا گیا ہے۔
مدر ڈیری کے آج کے فیصلے سے اس کا ٹوکن دودھ فی لیٹر 44 روپے سے بڑھ کر 46 روپے، الٹرا پریمیم دودھ 500 ملی لیٹر 31 روپے سے بڑھ کر 32 روپے، فل کریم دودھ فی لیٹر 57 روپے سے بڑھ کر 59 روپے ہو گیا۔ ٹونڈ دودھ فی لیٹر 47 سے بڑھ کر 49 روپے۔ آدھا لیٹر 24 سے 25 روپے، ڈبل ٹونڈ (لیو لائٹ) فی لیٹر 41 سے بڑھ کر 43، آدھا لیٹر 21 سے 22 روپے، گائے کا دودھ 49 سے بڑھ کر 51 روپے اور آدھا لیٹر 25 سے 26 روپے، سپر ٹی آدھا لیٹر 26 سے بڑھ کر 27 روپے ہوگئی۔ مدر ڈیری پورے ملک کے 100 سے زائد شہروں میں دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ اس سے قبل امول اور پراگ بھی اپنے مائع دودھ کی قیمت بڑھا چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔