دہلی پولیس کے ذریعہ 9 اور 10 جون کے لیے ایڈوائزری جاری، راشٹرپتی بھون میں نہیں ہوگی ’چینج آف گارڈ‘ تقریب

پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب سے قبل دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران نے راشٹرپتی بھون میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پریسیڈنٹ سکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایک آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں وزیر اعظم اور وزارتی کونسل کی حلف برداری تقریب اور صدر جمہوریہ کے ذریعہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو خطاب کرنے کی تیاری کے سبب 8، 15 اور 22 جون کو راشٹرپتی بھون میں ’چینج آف گارڈ‘ تقریب نہیں ہوگی۔

اس درمیان پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب سے قبل دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران نے راشٹرپتی بھون میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ حلف برداری تقریب میں حصہ لینے والے بیرون ملک مہمانان کے لیے خصوصی سیکورٹی کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس میں ان تین مخصوص ہوٹلوں میں پروٹوکول کو بڑھایا گیا ہے جہاں وہ ٹھہریں گے۔


زمینی سیکورٹی کے علاوہ دہلی پولیس نے جمعہ کو ایک پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں قومی راجدھانی علاقہ (این سی ٹی) دلی کے اوپر نو فلائی زون کا اعلان کیا گیا ہے۔ مشورۃً ذیلی روایتی ہوائی پلیٹ فارمز کے انتظام پر پابندی لگائی گئی ہے جس کا مقصد حلف برداری تقریب کے دوران مجرمانہ سماج دشمن عناصر یا دہشت گردوں سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکنا ہے۔ دہلی پولیس نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ 9 جون 2024 سے پیراگلائیڈر، پیرا موٹرس، ہینگ گلائیڈر، یو اے وی ایس، یو اے ایس ایس، مائیکرولائٹ ایئرکرافٹ، ریموٹ سے چلنے والے ایئرکرافٹ، ہاٹ ایئر بیلون، چھوٹے سائز کے پاورڈ ایئرکرافٹ، کواڈکاپٹر یا ایئرکرافٹ سے پیرا جمپنگ وغیرہ جیسے ذیلی روایتی ہوائی پلیٹ فارمز کی پرواز پر پابندی رہے گی۔

ایڈوائزری کے مطابق یہ پابندی 9 جون سے 10 جون تک اثرانداز رہے گا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جمعہ کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ نریندر مودی کو وزیر اعظم کی شکل میں رسمی طور سے مقرر کیے جانے کے بعد سیکورٹی کے یہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔