کیا عام آدمی پارٹی گجرات میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے لئے عوام سے تجاویز مانگ سکتی ہے؟

اس بات کی چرچا ہے کہ پنجاب کے خطوط پر عام آدمی پارٹی گجرات میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے لیے عوام سے تجاویز لے سکتی ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ
user

قومی آواز بیورو

ان خبروں کے درمیان کہ جلد ہی الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی کے لئے انتخابی تاریخوں کا اعلان کر سکتی ہے عام آدمی پارٹی وزیر اعلی کے چہرے کے لئے عوام کے پاس جا سکتی ہے یعنی گجرات اسمبلی انتخابات کی جاری انتخابی مہم میں عام آدمی پارٹی اپنا پرانا داؤ کھیل سکتی ہے۔

واضح رہے اس بات کی چرچا ہے کہ پنجاب کے خطوط پر عام آدمی پارٹی گجرات میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے لیے عوام سے تجاویز لے سکتی ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے، حالانکہ سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔


ذرائع  کے مطابق پارٹی پنجاب کی طرز پر عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے چہرے پر عوام سے تجاویز مانگ سکتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی کے  کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اس سلسلے میں اہم اعلان کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے مہم چلائے گی اور لوگوں سے تجاویز مانگ سکتی ہے۔ گجرات انتخابات میں عآپ کے وزیر اعلیٰ کے چہرے کو آگے رکھ کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے۔

عام آدمی پارٹی نے ایسا ہی پنجاب میں بھی کیا تھا جبکہ وہاں روز اول سے یہ ظاہر تھا کہ بھگونت مان ہی  کامیابی کی صورت میں وزیر اعلی ہوں گے لیکن پھر بھی عوام کی رائے مانگنے کا کھیل کھیلا گیا تھا اور ایک تقریب میں اعلان کر دیا تھا کہ سروے کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور پنجاب کے عوام مان کو اپنا اگلا وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب کچھ ایسا ہی گجرات میں بھی پارٹی کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔