دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی نے کیا امیدواروں کا اعلان
عام آدمی پارتی نے دہلی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے مہیش کمار کھینچی کو میئر اور رویندر بھاردواج کو ڈپٹی میئر کے لئے امیدوار قرار دیا ہے
نئی دہلی: عام آدمی پارتی نے دہلی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے مہیش کمار کھینچی کو میئر اور رویندر بھاردواج کو ڈپٹی میئر کے لئے امیدوار قرار دیا ہے۔ مہیش کھینچی دیونگر وارڈ 84 سے کونسلر ہیں۔ جبکہ بھاردواج امن وہار وارڈ 41 سے کونسلر ہیں۔ دنوں ہی امیدوار آج ہی نامزدگی داخل کریں گے۔ بی جے پی نے تاحال میئر الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں کیجریوال اور عآپ کے ادے کے بعد کام کی سیاست شروع ہوئی۔ دوسری طرف بی جے پی کی منفی سیاست سے لوگ دور ہوتے گئے۔ دوسری مرتبہ اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے بعد انہوں نے سازش کرنی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابات سے قبل راہل گاندھی کا کارکنان کے نام پیغام
انہوں نے کہا، ’’آپ کو یاد ہوگا کہ ایم سی ڈی انتخابات مارچ میں ہونے تھے اور اس سے پہلے ہی ستیندر جین کو گرفتار کر لیا لیکن تمام سازشوں کے بعد بھی بی جے پی رخصت ہو گئی، جس کے بعد منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا اور اب کیجریوال کو بھی گرفتار کیا گیا ہےہ۔ اس جیل کا جواب ووٹ سے ضرور ملے گا۔‘‘
ایم سی ڈی میں عآپ کے پاس 134 کونسلز ہیں۔ اس کے علاوہ ایک آزاد، تین راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور 13 ارکان اسمبلی کو بھی ووٹنگ کا حق ہے۔ وہیں، بی جے پی کے پاس 104 کونسلرز، ایک آزاد امیدوار، 7 ارکان پارلیمنٹ، ایک رکن اسمبلی اور 10 نامزد ارکان ہیں۔ ایم سی ڈی میں کانگریس کے 9 کونسلر ہیں۔
غورطلب ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر عہدوں کے لیے 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ اس بار عام آدمی -پارٹی نے دونوں امیدوار تبدیل کر دئے ہیں۔ ابھی تک عآپ کی شیلی اوبرائے میئر کے عہدے پر فائز ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔