سہارنپور-دہلی مسافر ٹرین میں میرٹھ کے دورالہ اسٹیشن پر لگی آگ، دو ڈبے جل کر خاک

ریلوے حکام کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ بادی النظر آگ لگنے کی وجہ کوچ میں شارٹ سرکٹ نظر آتی ہے۔ خوش قسمتی سے ٹرین دورالہ اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ چلتی ٹرین میں آگ لگ جاتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سہارنپور-دہلی مسافر ٹرین کے دو ڈبوں میں ہفتہ کی صبح میرٹھ کے دورالہ اسٹیشن پر آگ لگ گئی۔ ٹرین کے دو ڈبے مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ ریلوے کے مطابق اس حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی اور مسافروں نے بروقت ٹرین سے اتر کر اپنی جان بچائی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

ٹرین سے اٹھنے والے دھویں اور آگ کے شعلوں کی وجہ سے اس دوران اسٹیشن کے اطراف میں مکمل خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کے فوراً بعد مسافر دوسرے ڈبے سے باہر نکلنے لگے اور آگ کوچ میں پوری طرح پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے مسافر اپنی حفاظت کے لیے بھاگنے لگے۔ کچھ مسافروں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ تیزی سے نکلنے والی آگ اور دھویں کی وجہ سے مسافروں کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔


موقع پر پہنچنے والے ریلوے حکام کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ بادی النظر آگ لگنے کی وجہ کوچ میں شارٹ سرکٹ نظر آتی ہے۔ خوش قسمتی سے ٹرین دورالہ اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ چلتی ٹرین میں آگ لگ جاتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 7.10 بجے کا بتایا جا رہا ہے، جب مسافر ٹرین دورالہ اسٹیشن پر پہنچی تھی۔ اسی دوران کوچ میں آگ لگ گئی۔ معمول کے مطابق روزانہ مسافر ٹرین کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ دہلی کے نوکری پیشہ مسافروں کی ایک بڑی تعداد اس ٹرین سے سفر کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Mar 2022, 11:16 AM