منی پور اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع، 22 سیٹوں پر 92 امیدوار میدان میں

منی پور میں اس مرحلے کے دوران جن اہم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ان میں تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے او ایبوبی سنگھ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ گاکھنگام گنگمائی شامل ہیں

تصویر بشکریہ چیف الیکٹورل آفیسر، منی پور
تصویر بشکریہ چیف الیکٹورل آفیسر، منی پور
user

قومی آواز بیورو

امپھال: منی پور میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کل 22 اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ چھ اضلاع کی ان 22 سیٹوں پر کل 92 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ ووٹر ای وی ایم کے ذریعے کر رہے ہیں۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر راجیش اگروال نے کہا کہ کووڈ-19 پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے کل 1247 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ کمیشن نے انتخابات کے اس مرحلے میں سیکورٹی کے بھی وسیع انتظامات کیے ہیں۔ مرکزی نیم فوجی دستوں کے تقریباً 20,000 جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔


اس مرحلے میں کل 8.38 لاکھ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، ان میں سے 4.28 لاکھ ووٹر خواتین ہیں۔ 223 پولنگ بوتھوں ’پنک بوتھ‘ بنایا گیا ہے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اس مرحلے میں جن نمایاں امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے، ان میں تین بار کے وزیر اعلیٰ او ایبوبی سنگھ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ گاکھنگام گنگمائی شامل ہیں۔ یہ دونوں کانگریس کے امیدوار ہیں۔

ریاست میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 28 فروری کو 38 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے، نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔