کورونا سے ہندوستان میں 91 ہزار اموات، 24 گھنٹوں میں 86 ہزار نئے مریض، 87 ہزار افراد شفایاب
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 86508 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5732519 ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل کم ہو رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان معاملات میں 1995 کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مریضوں کی کل تعداد 966382 رہ گئی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 86508 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5732519 ہوگئی ہے۔
اس دوران 87374 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کرونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4674988 ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات کی تعداد میں 19999 کمی واقع ہوئی ہے۔ فعال معاملات میں ہفتہ کو 3790، اتوار کو 3140، پیر کو 7525، منگل کو 27438 اور بدھ کے روز 7484 کمی واقع ہوئی۔ چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ 2348 اور تریپورہ میں کم سے کم 48 فعال معاملے درج ہوئے ہیں۔
اسی دوران 1129 مریضوں کی موت ہوئی جس کی وجہ سے انفیکشن میں جان گنوانے والے افراد کی تعداد 91149 ہو گئی۔ ملک میں سرگرم معاملے 16.86 فیصد اور اموات کی شرح 1.59 فیصد رہ گئی ہے جب کہ صحت مند ہونے والوں کی شرح 81.55 فیصد رہی ہے۔ مہاراشٹرا، جو کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، 1074 معاملات بڑھ کر 273883 ہوگئے ہیں جبکہ 479 مزید اموات کے نتیجے میں 33886 اموات ہوئیں۔ اس دوران 19476 افراد انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 956030 ہوگئی۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1499 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 94671 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8266 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 437910 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 1108 کم ہونے سے فعال معاملات کی تعداد 70357 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 5506 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 570667 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حیرت انگیز: موبائل فون 7 ماہ تک مصری نوجوان کے پیٹ میں رہا!
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 1450 مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے 61698 فعال معاملے اور 5299 اموات ہوئیں، جبکہ 302689 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو میں فعال معاملات کی تعداد 46249 ہوگئی ہے اور 9010 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں ریاست میں 502740 افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔
کیرالا میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 42858 ہوگئی ہے اور 592 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 104682 ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں فعال کیسوں کی تعداد 34547 ہوچکی ہے اور 736 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے پاک افراد کی تعداد 157265 ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Sep 2020, 12:11 PM