گجرات: او این جی سی گیس پلانٹ میں آگ، کئی کلومیٹر دور تک سنائی دئے دھماکے، کروڑوں کا نقصان
گجرات کے سورت کے ہزیرہ میں آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) کے گیس پروسیسنگ پلانٹ میں جمعرات کی صبح تین زبردست دھماکوں کے بعد آگ لگ جانے سے افرا تفری پھیل گئی
سورت: گجرات کے سورت کے ہزیرہ میں آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) کے گیس پروسیسنگ پلانٹ میں جمعرات کی صبح تین زبردست دھماکوں کے بعد آگ لگ جانے سے افرا تفری پھیل گئی۔ دھماکے اتنے زوردار تھے کہ کئی کلومتر دور تک ان کی آواز سنی گئی۔ اس حادثے سے پائپ لائن اور کچھ آلات کو نقصان پہنچا ہے، لیکن غنیمت یہ رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کلکٹر دَھول پٹیل نے بتایا کہ صبح تقریباً تین بجے تین دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ اس کی وجہ سے آن سائٹ ایمرجنسی ظاہر کردی گئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کا عمل بھی شروع ہوگیاتھا۔ دریں اثنا او این جی سی نے باضابطہ طور پر اطلاع دی کہ گیس پروسیسنگ پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، اس حادثے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 640 ہیکٹر پر پھیلا یہ بڑا پلانٹ ممبئی سے 240 کلومیٹر لمبی سمندری پائپ لائن کے ذریعے خام تیل لایا جاتا ہے۔ یہ ایل پی جی، نفتھا، اے ٹی ایف، ایچ ایس ڈی این پروپین وغیرہ جیسے ایندھن تیار کرتا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئی کلومیٹر تک اس کی آواز سنائی دی۔ گہرے دھوئیں کے غبار سے آسمان بھر گیا تھا۔ شعلوں کو دور سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ دھماکے سے پلانٹ کی پائپ لائن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے سلسلے میں او این جی سی عمل کے مطابق داخلی تحقیقات کرسکتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Sep 2020, 11:11 AM