راجندر نگر آئی اے ایس کوچنگ حادثہ میں مزید 5 افراد گرفتار، دہلی پولیس ایم سی ڈی کو بھی جاری کرے گی نوٹس

سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی ایل جی کے ساتھ مل کر سازش رچنے میں لگی ہے۔ بیسمنٹ میں کلاسیز کئی سالوں سے چل رہے ہیں اور برسوں تک ایم سی ڈی پر بی جے پی کا قبضہ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر/ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس کوچنگ سینٹر بیسمنٹ حادثہ معاملے میں دہلی پولیس نے مزید 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار (28 جولائی) کو پولیس نے کوچنگ سینٹر کے مالک اور کوآرڈینیٹر کو گرفتار کیا تھا۔ ان 5 ملزمین کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں گرفتار ملزمین کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے ایم سی ڈی کو بھی نوٹس جاری کرنے کے بارے میں کہا ہے۔

خبروں کے مطابق آج (29 جولائی) کو جن 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں اس گاڑی کا مالک بھی شامل ہے، جس کے گیٹ سے ٹکرانے کی وجہ سے عمارت کا گیٹ ٹوٹا تھا اور طلبہ بیسمنٹ میں پھنس گئے تھے۔ دہلی پولیس اس ضمن میں ایم سی ڈی کو بھی نوٹس جاری کرے گی اور ایم سی ڈی حکام کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرے گی۔ اسی کے ساتھ دہلی پولیس کوچنگ سینٹر سے متعلق دستاویزات کی جانچ میں بھی کر رہی ہے۔


اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ وہ مرنے والے طلباء کی آتما کی شانتی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہت سے کوچنگ سینٹر بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر کلاسیز چلاتے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور قصوروار افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ سنجے سنگھ نے ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزرا کا افسران کے ساتھ میٹنگ کا ویڈیو بارش سے قبل کا ہے۔ اس میں وہ لوگ واٹر لاگنگ کی بات کر رہے ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی ایل جی کے ساتھ مل کر سازش رچنے میں لگی ہے۔ کوچنگ سینٹروں کے بسیمنٹ میں کلاسیز آج سے نہیں چل رہے ہیں بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے چل رہے ہیں اور پچھلے کئی سالوں تک ایم سی ڈی پر بی جے پی کا قبضہ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔