دہلی ایئرپورٹ حادثہ: مہلوکین کے اہلِ خانہ کو 20 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 3-3 لاکھ روپئے معاوضے دینے کا اعلان

ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ فی الحال ٹرمینل 1 سے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چیک ان کاؤنٹرز بند کر دیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/ آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

دہلی ہوائی اڈے پر ہونے والے حادثے میں مرنے والے شخص کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ زخمیوں کو 3-3 لاکھ روپئے بطور معاوضہ دیئے جائیں گے۔ یہ اعلان دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس حادثے کی جانچ کے لیے دہلی ایئرپورٹ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 پر شدید بارش کے بعد چھت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ہوائی اڈہ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ فی الحال ٹرمینل 1 سے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چیک ان کاؤنٹرز بند کر دیے گئے ہیں۔ انڈیگو کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کے ٹرمینل 1 سے پروازوں کو ٹرمینل 2 اور 3 پر منتقل کیا جا رہا ہے۔


ہوائی اڈہ کو چلانے والی کمپنی ڈایل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ پرانے ڈپارچر فورکورٹ پر صبح قریب 5 بجے پیش آیا۔ جبکہ دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے اس معاملے پر مرکزی حکومت سے مہلوکین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپئے اور زخمیوں کو 50 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر جیسمین شاہ نے سوال کیا ہے کہ ’’آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ جواب کون دے گا؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔