’20 غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں طالبان کی مدد کر رہی ہیں‘
اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر اسحاق زئی نے افغانستانی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا کہ ’’طالبان اور بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعلقات اس وقت مضبوط ترین سطح پر ہیں۔‘‘
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر غلام ایم اسحاق زئی نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں اکیلے کام نہیں کر رہا ہے، بلکہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور القاعدہ سمیت 20 غیر ملکی تنظیمیں اس کی حمایت کر رہی ہیں۔ غلام اسحاق زئی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ 20 غیر ملکی تنظیموں کے 10 ہزار سے زائد دہشت گرد اس وقت ملک میں طالبان عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔
اسحاق زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک اور ازبکستان کی اسلامی تحریک طالبان کے ساتھ فاریاب، جوزجان، تخار اور بدخشاں صوبوں میں لڑے، جہاں وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ اس وقت طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود ہیں۔ انھوں نے ایک بیان میں افغانستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا کہ ’’طالبان اور ان بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعلقات حالیہ دنوں کے مقابلے میں اس وقت مضبوط ترین سطح پر ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔