جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں مسافر بس سے 1.09 کروڑ روپے ضبط

علاقے کے ایس پی کے مطابق بگودر تھانہ علاقے میں اورا نامی مقام پر چیکنگ کے دوران مہارانی نامی مسافر بس سے ایک کروڑ نو لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کی اطلاع محکمہ انکم ٹیکس کو دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے جی ٹی روڈ پر بدھ کی دیر رات گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر بس سے ایک کروڑ نو لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ گریڈیہ کے ایس پی دیپک کمار شرما نے اس کی تصدیق کی ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ رقم انتخابی کام پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کی جانی تھی۔

جس بس سے یہ رقم برآمد ہوئی وہ بہار کے گیا سے کولکاتا جا رہی تھی۔ ایس پی کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مسافر بس میں بھاری رقم لے جائی جا رہی ہے۔ اس بنیاد پر فلائنگ سکواڈ ٹیم کو الرٹ کر دیا گیا۔ بگودر تھانہ علاقے میں اورا نامی مقام پر چیکنگ کے دوران مہارانی نامی مسافر بس سے ایک کروڑ نو لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کی اطلاع محکمہ انکم ٹیکس کو دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں گزشتہ 10 دنوں میں پولیس نے مختلف اضلاع میں تقریباً 2 کروڑ روپے کی رقم ضبط کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی پورے ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور اس دوران 50 ہزار روپے سے زیادہ کی نقد رقم لے کر چلنے پر پابندی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔