انتخابات سے قبل ایلون مسک کا ہندوستان میں صارف پر مبنی فیکٹ چیک پروگرام ’کمیونٹی نوٹس‘ فعال کرنے کا اعلان

ایلون مسک نے جمعرات کو کہا کہ ان کے پلیٹ فارم ایکس نے ہندوستان میں صارف پر مبنی فیکٹ چیک پروگرام ہے ’کمیونٹی نوٹس‘ کی خصوصیت کو فعال کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک کی فائل تصویر</p></div>

ایلون مسک کی فائل تصویر

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ایلون مسک نے جمعرات کو کہا کہ ان کے پلیٹ فارم ایکس نے ہندوستان میں کمیونٹی نوٹس کی خصوصیت کو فعال کر دیا ہے۔ یہ صارف پر مبنی فیکٹ چیک پروگرام ہے، جسے ایسے وقت میں فعال کیا گیا ہے جب ملک میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اپنے کمیونٹی نوٹس فیچر کے لیے ہندوستان میں نئے تعاون کرنے والوں کا خیرمقدم کیا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے لکھا، ’’کمیونٹی نوٹس اب ہندوستان میں فعال ہے۔ ملک میں اس کے پہلے تعاون کنندگان آج شامل ہو رہے ہیں اور ہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کریں گے۔‘‘

پلیٹ فارم ایکس نے کہا، "ہمیشہ کی طرح ہم معیار کی نگرانی کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نوٹ مختلف نقطہ نظر سے لوگوں کے لیے مفید ثابت ہوں۔‘‘ کمیونٹی نوٹس کے اب دنیا بھر کے 69 ممالک میں شراکت دار ہیں۔ مسک کے ذریعے چلنے والے پلیٹ فارم نے کہا، ’’ہم باقاعدگی سے مزید (ممالک) کو شامل کر رہے ہیں۔‘‘


کمپنی نے اس فیچر کو سب سے پہلے دسمبر 2022 میں شروع کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق، ’’کمیونٹی نوٹس کا مقصد ایکس پر لوگوں کو ممکنہ طور پر گمراہ کن پوسٹوں میں حوالہ شامل کرنے کے لیے بااختیار بنا کر ایک بہتر باخبر دنیا بنانا ہے۔‘‘

تعاون کنندگان کسی بھی پوسٹ پر نوٹس چھوڑ سکتے ہیں اور اگر مختلف نقطہ نظر سے کافی تعاون کرنے والے اس نوٹ کو کارآمد سمجھتے ہیں تو نوٹ کو عوامی طور پر پوسٹ پر دکھایا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ ’’کمیونٹی نوٹ پر مشتمل کسی بھی پوسٹ کو ایکس کے ذریعے لیبل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہٹایا گا، جب تک کہ یہ ایکس کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔