پی ایم مودی کے بہار آنے سے پہلے این ڈی اے کے ’پریوار واد‘ پر تیجسوی یادو کا حملہ

تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کی جن چار سیٹوں کی مہم کے لیے وزیر اعظم بہار آر رہے ہیں ان پر این ڈی اے کے سو فیصد خالص پریوار وادی امیدوا رہیں، امید ہے وزیر اعظم اس پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو /&nbsp; تصویر: ائی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / تصویر: ائی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دلوک سبھا انتخابات کی مہم کے لیے وزیر اعظم مودی پورے ملک کا طوفانی دورہ کر رہے ہیں۔ اسی کے تحت وہ آج بہار کا بھی دورہ کرنے والے ہیں، لیکن ان کے دورے سے قبل آر جے ڈی کے لیڈر و ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔ تجیسوی یادو نے پریوار وادر (اقربا پروری) کے حوالے سے این ڈی اے پر سخت حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے اس امید کا اظہار کردیا ہے کہ وہ اپنی تقریر میں اس بارے میں بھی اظہار خیال کریں گے۔

تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بہار کی جن چار سیٹوں پر الیکشن ہونے والے ہیں وہاں پر این ڈی اے کے امیدوار خالصتاً پریوار وادی امیدوار ہیں۔ شوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی آج بہار آئیں گے اور پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر انتخابی مہم چلائیں گے۔ ان چاروں سیٹوں پر 100 فیصد خالص پریوار وادی امیدوار ہیں۔ ان میں سے دو نام نہاد علاقائی پریوار وادی پارٹیوں کے نیز دو امیدوارملک کی سب سے بڑی پریوار وادی اور نسل پرست لیڈروں سے بھری پڑی بی جے پی کے ہیں۔‘‘


آر جے ڈی لیڈر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’’جموئی کے امیدوار ارون بھارتی سابق ایم ایل سی جیوتی پاسوان کے صاحبزادے، سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے داماد اور ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر کے بہنوئی ہیں۔‘‘ اسی طرح اورنگ آباد کے امیدوار سشیل کمار سنگھ سابق ایم پی رام نریش سنگھ کے بیٹے ہیں، جب کہ گیا کے امیدوار جیتن رام مانجھی بہار کے وزیر اور ایم ایل سی سنتوش سمن کے والد ہیں۔‘‘

اپنی پوسٹ میں تیجسوی یادو نے مزید لکھا ہے کہ ’’نوادہ کے امیدوار وویک ٹھاکر سابق مرکزی وزیر سی پی ٹھاکر کے بیٹے ہیں۔‘‘ دیگر سیٹوں کا ذکر کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے لکھا ہے کہ اس کے علاوہ ابھی تک جن امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں بھی خالص پریوار وادی امیدوار ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان امیدواروں اور ان کی پریوار وادی کا ذکر بھی کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنی تقریر میں اس یریوار واد کا بھی کچھ ذکر کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔