’سنٹرل آرمڈ پولیس فورس‘ میں اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد کانسٹیبل عہدہ ہوگا ریزرو، وزارت داخلہ نے کیا اعلان

سی آئی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل نینا سنگھ نے کہا کہ سابق اگنی ویروں کو عمر کی حد میں بھی چھوٹ ملے گی، یہ انتظام ایک طرف سی آئی ایس ایف کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سے تربیت یافتہ اور اہل مین پاور ملے گا

<div class="paragraphs"><p>سیکورٹی فورس / ٹوئٹر</p></div>

سیکورٹی فورس / ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

اگنی ویروں کے تعلق سے ایک بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی مسلح پولیس افواج (سنٹرل آرمڈ پولیس فورس) یعنی سی اے پی ایف میں ان کی بھرتی سے متعلق ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ سی آئی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل نینا سنگھ کا کہنا ہے کہ اب کانسٹیبل بھرتی میں 10 فیصد عہدے سابق اگنی ویروں کے لیے محفوظ رہیں گے۔ ساتھ ہی انھیں جسمانی صلاحیت امتحان میں چھوٹ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں سی آئی ایس ایف نے سبھی تیاریاں مکمل بھی کر لی ہیں۔

نینا سنگھ کا کہنا ہے کہ سابق اگنی ویروں کو سی اے پی ایف میں بھرتی کے دوران عمر سے متعلق حد میں چھوٹ دی جائے گی۔ یہ انتظام ایک طرف سی آئی ایس ایف کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سے سی آئی ایس ایف کو تربیت یافتہ، اہل اور باصلاحیت مین پاور ملے گا۔ اس سے فورس میں ڈسپلن پیدا ہوگا۔ دوسری طرف سابق اگنی ویروں کو سی آئی ایس ایف میں خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔


اس سلسلے میں بی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال کا بھی بیان سامنے آئی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم فوجی تیار کر رہے ہیں، اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس کا فائدہ سبھی افواج کو ملے گا۔ اگنی ویروں کو بھرتی میں 10 فیصد کا ریزرویشن ملے گا۔ اس درمیان سی آر پی ایف ڈائریکٹر جنرل دیال سنگھ کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ سابق اگنی ویروں کو سی آر پی ایف میں بھرتی کرنے سے متعلق سبھی انتظام کر لیا گیا ہے۔ اگنی ویروں نے فوج میں رہتے ہوئے ڈسپلن سیکھا ہے۔ اس انتظام سے پہلے دن سے ہمارے پاس تربیت یافتہ اور ڈسپلن رکھنے والے اہلکار ہوں گے۔ اگنی ویروں کے پہلے بیچ کو سی آر پی ایف میں عمر سے متعلق 5 سال کی چھوٹ دی جائے گی۔

ایس ایس بی ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ بھی اس فیصلے سے بہت پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سابق اگنی ویروں کے لیے کانسٹیبل کی 10 فیصد بھرتیاں ریزرو کی گئی ہیں۔ پہلے بیچ کو عمر میں 5 سال کی چھوٹ دی جائے گی۔ انھیں کسی بھی جسمانی صلاحیت کے امتحان سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، آر پی ایف ڈائریکٹر جنرل منوج یادو نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ مستقبل میں ریلوے سیکورٹی فورس میں کانسٹیبل عہدہ کے لیے سبھی بھرتیوں میں سابق اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن ہوگا۔ سابق اگنی ویروں کے استقبال کو لے کر آر پی ایف بہت پُرجوش ہے۔ یہ فورس کو نئی طاقت و توانائی دے گا اور حوصلہ بڑھائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔