آئی پی ایل 2020: ہار سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا، شریئس ایر

شریئس ایر نے کہا کہ میرے خیال میں ہم 10 رنز پیچھے رہ گئے لیکن ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ شکھر دھون کی بیٹنگ ایک مثبت پہلو رہی۔ اس میچ میں تشار دیش پانڈے کافی مہنگے ثابت ہوئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: کنگز الیون پنجاب نے آئی پی ایل 2020 کے 38 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دہلی کیپٹلز نے اوپنر شکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب نے کرس گیل اور نکولس پورن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت 19 اوورز میں آسانی سے ہدف کا تعاقب کیا اور اسے حاصل بھی کر لیا۔ دہلی کے کپتان شریئس ایر اس شکست سے بہت مایوس ہیں۔

میچ کے بعد دہلی کے کپتان شریئس ایر نے کہا، "میرے خیال میں ہم 10 رنز پیچھے رہ گئے لیکن ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ شکھر دھون کی بیٹنگ ایک مثبت پہلو رہی۔ اس میچ میں تشار دیش پانڈے کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ واپسی کریں گے۔‘‘


انہوں نے کہا، ’’اچھی بات یہ ہے کہ اس میچ کے بعد وہ میرے ساتھ اگلے میچ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ آج ہم اپنا لیول گیم نہیں کھیل سکے۔ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگلے میچ میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘‘

غور طلب ہے کہ پنجاب کے خلاف شکست کے بعد بھی دہلی کیپٹلز کی ٹیم 10 میچوں میں سات جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔ وہیں، کنگز الیون پنجاب اب چار جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پنجاب کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔