آئی پی ایل 2020: کرس گیل نے ثابت کر دیا کہ وہ آج بھی ٹی-20 کے ’میچ ونر‘ ہیں

نکولس پورن نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب کی جیت میں اہم کردار ضرور ادا کیا لیکن گیل کی اننگ نے ہی میچ میں ٹیم کے لئے جیت کی راہ ہموار کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دبئی: جب سے کرس گیل نے واپسی کی ہے کنگز الیون پنجاب ایک الگ ہی رنگ میں نظر آرہی ہے۔ اگرچہ منگل کے روز دہلی کے خلاف ہونے والے میچ کے اسکور بورڈ کے مطابق نکولس پورن کی نصف سنچری کنگز الیون کی فتح میں اہم ثابت ہوئی ہے، لیکن اننگز کو اصل مومنٹم گیل کی اننگز کی بدولت حاصل ہوا۔

پنجاب کے 165 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جب فارم میں چل رہے کپتان کے ایل راہل ابتدا میں ہی پویلین لوٹ گئے تو پنجاب کا اسکور صرف 17 رنز تھا۔ مینک اگروال بھی دہلی کے بولرز کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ایسی صورتحال میں گیل نے صرف 13 گیندوں پر 29 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پنجاب کو پہلے 6 اوورز میں 60 رنوں کے پاس پہنچا دیا۔


آئی پی ایل میں جتنے زیادہ میچ کھیلے جارہے ہیں پچ اتنی ہی سلو ہوتی جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اسٹروک کھیلنا آسان نہیں ہے اور 165 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پہلے 6 اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانا ضروری ہے۔ کرس گیل جیسے تجربہ کار بلے باز اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے دہلی کے خلاف اسی انداز میں بیٹنگ کی۔

اس کے آگے نکولس پوران نے شاندار بلے بازی کرکے پنجاب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور گلین میکسویل نے ان کا ساتھ دیا۔ اس سے قبل پنجاب کے کوچ انیل کمبلے اور کپتان کے ایل راہل کو گیل کو مستقل طور پر ٹیم سے باہر رکھنے پر سوالات کا سامنا تھا۔ اب کیریبین بالے باز کو جیسے ہی موقع ملا، انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ آج بھی میچ جتانے والے بلے باز ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔