آئی پی ایل 2020: اسمتھ کو وراٹ سے سخت چیلنج ملے گا

راجستھان نے تین میچوں میں دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس سے ایک مقام پیچھے پانچویں نمبر پر بنگلور ہے'

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابوظہبی: جیت کی پٹری پر واپسی کرنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم راجستھان رائلس کے سامنے سنیچر کے روز ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں سخت چیلنج دینے کے مقصد سے اترے گی۔ بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی اپنے آخری میچ میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو سپر اوور میں شکست دینے کے بعد پرجوش نظر آرہے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ جیت کے سلسلے کو راجستھان کے خلاف مقابلے میں بھی برقرار رکھا جائے۔ وراٹ کے سامنے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کے طور پر راجستھان کا ایسا کپتان ہے جو انہیں چیلنج دے سکتا ہے۔

حالانکہ راجستھان کی ٹیم کو اپنے پچھلے مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے 37 رن کی شکست کھانی پڑی تھی۔ راجستھان کی دو جیت کے بعد یہ پہلی شکست تھی اور اسمتھ کو پتہ ہے کہ بنگلور کے خلاف انہیں واپسی کرنی ہوگی کیونکہ مسلسل دو شکست سے ٹیم کی فارم پر زبردست اثر پڑسکتا ہے۔ راجستھان نے تین میچوں میں دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس سے ایک مقام پیچھے پانچویں نمبر پر بنگلور ہے، جس نے تین میں سے دو میچ جیتے اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔