آئی پی ایل 2020: دہلی کیپٹلس اور کے کے آر میں چیلنجنگ مقابلہ کی امید
دہلی کیپٹلس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے درمیان شارجہ کے چھوٹے میدان میں سنیچر کے روز آئی پی ایل میں چیلنجنگ مقابلے کی امید ہے
شارجہ: دہلی کیپٹلس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر)کے درمیان شارجہ کے چھوٹے میدان میں سنیچر کے روز آئی پی ایل میں چیلنجنگ مقابلے کی امید ہے۔
شارجہ کا گراؤنڈ دبئی اور ابوظہبی کے مقابلے میں باؤنڈری کے لحاظ سے چھوٹا ہے ، جہاں اب تک بڑے اسکور والے میچ ہوئے ہیں اور دہلی۔ کولکتہ کے میچ میں بھی بڑے اسکور کی توقع ہے۔دہلی کی ٹیم تین میچوں میں دو جیت اور ایک شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ کولکتہ کی ٹیم تین میچوں میں دو جیت اور ایک شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دہلی کو اپنے پچھلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد سے 15 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کولکتہ نے راجستھان کو 37 رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی تھی۔ شارجہ میں اب تک چار اننگز میں 200 سے زیادہ رنز بن چکے ہیں اور توقع ہے کہ دہلی اور کولکتہ کے مقابلے میں بھی بڑا سکور بنے گا۔
اپنے پچھلے مقابلے میں حیدرآباد کے 162 رنز کے مقابلے دہلی 147 رنز ہی بنا سکی تھی اور شارجہ میں اسکے پاس بلے بازی میں اصلاح کرنے کا موقع رہے گا۔ کولکتہ نے راجستھان پر شاندار جیت 174 رنز بنائے تھے اورشارجہ میں اس کے بلے بازوں کےپاس بڑا اسکور بنانے اور جیت حاصل کرنے کا موقع رہے گا ۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شارجہ میں پچھلے میچوں کی طرح اس بار بھی 200 سے زیادہ رن بن سکتے ہیں یا نہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔