ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 79476 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6473545 ہوگئی ہے جبکہ 75628 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 5427707 ہو گئی۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے 1069مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے عبور کرچکی ہے، اسی عرصہ کے دوران جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 2779 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آئے مزید 1069 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تعداد 10842 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے مزید 79476 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6473545 ہوگئی ہے جبکہ 75628 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 5427707 ہو گئی۔
وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 2779 عدد کے اضافہ سے مجموعی تعداد 944996 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 14.60 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد، جبکہ کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 83.84 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی تعداد 1873 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 261313 ہوگئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد424 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 37480 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران 13294 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہونے میں ہوگئے، جس سے ریاست میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1117720 ہوگئی۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1574 کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب 112005 فعال کیسز ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 9119 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 499506 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ میں فعال کیسز 961 کم ہونے سے مجموی تعداد 56897 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5900 افراد ہلاک جبکہ 643993 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 1266 مریض کم ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 49112 رہ گئی وہیں اس وبا سے ریاست میں 5917 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 351966 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔