آئی پی ایل 2020: اپنا ریکارڈ ٹوٹنے سے خوش ہیں رینا، دھونی کو دی خاص انداز میں مبارکباد

رینا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، "آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کے لئے ماہی بھائی کو مبارکباد۔ خوشی ہے کہ آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ سیزن 13 میں دھونی کی زیرقیادت چنئی سپر کنگز کی حالت بہت خراب ہے لیکن جمعہ کے روز کھیلے گئے میچ میں دھونی نے ایک خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔ دھونی نے جیسے ہی حیدرآباد کے خلاف میدان میں قدم رکھا، وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس معاملے میں دھونی نے اپنی ٹیم کے ساتھی سریش رینا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سریش رینا اس سیزن میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ رینا نے لیگ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے پر کپتان مہندر سنگھ دھونی کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ رینا نے کہا، "آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کے لئے ماہی بھائی کو مبارکباد۔ خوشی ہے کہ آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا۔"


رینا نے حیدرآباد کے خلاف میچ کے لئے بھی سی ایس کے ٹیم کو نیک خواہشات پیش کیں۔ تاہم رینا کی دعا کے باوجود سی ایس کے کی ہار ہوئی۔ حیدرآباد نے اسے سات رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں دھونی نے ناقابل شکست 47 اور رویندرا جڈیجا نے 50 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

سریش رینا کورونا کے خطرے کے پیش نظر آئی پی ایل 13 میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ سریش رینا اگست میں ٹیم کے ساتھ دبئی گئے تھے، لیکن سی ایس کے کے 13 اراکین کووڈ کے مثبت ہونے کے بعد وہ ہندوستان واپس آ گئے تھے۔ سریش رینا کے نہ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کا توازن بگڑ گیا ہے۔ ٹیم کے کوچ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سی ایس کے کپتان دھونی کو اپنے سب سے تجربہ کار بلے باز سریش رینا کی کمی کھل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔