آئی پی ایل 2020: حیدرآباد کے خلاف ملی پہلی شکست سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ریان ہیرس

ہیرس نے کہا کہ کے کے آر کافی مضبوط ٹیم ہے۔ ہم اس حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں کہ انہیں کس طرح گیند بازی کرنی ہے اور ان کے گیند بازوں کے خلاف کیسی حکمت عملی تیار کرنی ہے۔

 ریان ہیرس
ریان ہیرس
user

یو این آئی

شارجہ: دہلی کیپٹلس کے گیندباز کے کوچ ریان ہیرس نے کہا کہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ملی سیزن کی پہلی شکست سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ٹیم آئی پی ایل کے اگلے مقابلے میں زبردست واپسی کرے گی۔ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف ہفتے کے روز ہونے والے میچ سے قبل ہیرس نے آج کہا کہ ان کی ٹیم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے حیدرآباد سے ملی پندرہ رن کی شکست کے سلسلے میں کہا کہ گزشتہ میچ میں ہم نے کچھ خراب گیندیں پھینکیں جس کی قیمت چکانی پڑی۔ سن رائزرس کی ٹیم نے وکٹ کے بیچ میں اچھی رننگ کی، جبکہ ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے لیکن 15رنز کا کوئی بڑا فرق نہیں ہے۔


گیندبازی کے کوچ نے ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں اپنے حریف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اچھے میچ کی امید ظاہر کی۔ دہلی اور کولکتہ کے مابین اب تک 23 میچ ہوچکے ہیں جس میں دہلی نے 10 اور کولکاتہ نے 13 میچ جیتے ہیں۔ ہیرس نے کہا کہ کے کے آر کافی مضبوط ٹیم ہے۔ ہم اس حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں کہ انہیں کس طرح گیند بازی کرنی ہے اور ان کے گیند بازوں کے خلاف کیسی حکمت عملی تیار کرنی ہے۔

چوٹ کا سامنا کر رہے آف اسپنر روی چندرن اشون کے بارے میں ہیرس نے کہا کہ وہ بہترین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کل رات پریٹکس سیشن میں گیند، بلے اور فیلڈنگ میں بہترین کیا تھا اور امید ہے کہ اس میچ کے انتخاب کے لئے موجود رہیں گے۔ لیکن ہم ابھی بھی اپنے میڈیکل اسٹاف سے تصدیق کے منتظر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔