آئی پی ایل 2020: مسلسل ہار مایوس کن، لیکن ہم واپسی کریں گے... شریئس ایر

میچ کے بعد دہلی کے کپتان شریئس ایر نے کہا یہ یقینی طور پر ہمارے لئے ایک بڑی شکست ہے۔ ہمیں پوائنٹس کی ضرورت ہے اور ہمیں وہ نہیں مل رہے ہیں۔ ہمارے پاس ابھی دو میچ ہیں اور ہمیں ایک میچ جیتنا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 47 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلز کو 88 رنز سے شکست دی۔ اس سیزن میں دہلی کی یہ پانچویں شکست ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی دہلی پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے مقام پر آ گئی ہے۔

میچ کے بعد دہلی کے کپتان شریئس ایر نے کہا یہ یقینی طور پر ہمارے لئے ایک بڑی شکست ہے۔ ہمیں پوائنٹس کی ضرورت ہے اور ہمیں وہ نہیں مل رہے ہیں۔ ہمارے پاس ابھی دو میچ ہیں اور ہمیں ایک میچ جیتنا ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔ ہم پچھلے تین میچوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘


انہوں نے کہا ’’مسلسل شکست مایوس کن ہے لیکن ہم مضبوطی سے واپسی کریں گے۔ ہم اس شکست کے بعد حوصلہ افزا ہیں اور اس ہار کے بعد مزید حوصلہ افزا ہوں گے۔ اس میچ کے بارے میں بات کریں تو ہم پاور پلے میں ہی یہ میچ ہار گئے تھے۔‘‘

خیال رہے کہ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے ہی کھیل میں دو وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 219 رنز بنائے تھے۔ جواب میں دہلی کیپٹلز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حیدرآباد کی بلے بازی میں ردھیمان ساہا نے سب سے زیادہ 45 گیندوں میں 87 رنز بنائے۔ وہیں، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔


اس کے بعد راشد خان نے بولنگ کے دوران حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راشد نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں صرف سات رن پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ٹی نٹراجن اور سندیپ شرما نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔