اشون آئی پی ایل کی تاریخ میں ریٹائرڈ ہونے والے پہلے بلے باز بنے
اشون نے حکمت عملی کے تحت کھیلتے ہوئے ایک سرے پر وکٹ بچایا۔ وہ آٹھ اوورز تک کریز پر جمے رہے اور 23 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ تاہم انہوں نے 18ویں اوور میں ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔
ممبئی: تجربہ کار آل راؤنڈر روی چندرن اشون آئی پی ایل کی تاریخ میں حکمت عملی کے تحت ریٹائرڈ ہونے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ راجستھان رائلز ٹیم مینجمنٹ نے اتوار کو یہاں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 2022 آئی پی ایل کے 20ویں میچ میں وکٹوں کا گرنا روکنے کے مقصد سے 10ویں اوور میں اشون کو نمبر 6 پر بلے بازی کے لیے بھیجا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کر رہی ہے: راکیش ٹکیت
اشون نے حکمت عملی کے تحت کھیلتے ہوئے ایک سرے پر وکٹ بچایا۔ وہ آٹھ اوورز تک کریز پر جمے رہے اور 23 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ تاہم انہوں نے 18ویں اوور میں ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔ اشون کے بعد ریان پراگ، جو بڑے شاٹس مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ پراگ تاہم زیادہ تعاون نہیں دے پائے اور ایک چھکے کی مدد سے چارگیندوں پر آٹھ رن بناکر آوٹ ہوئے۔
دنیا کی سب سے بڑی ٹی-20 کرکٹ لیگوں میں سے ایک آئی پی ایل میں یہ حکمت عملی کے تحت ریٹائرڈ آوٹ کا پہلا فیصلہ تھا۔ تاہم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اس سے قبل ایسا ہو چکا ہے۔ 2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھوٹان کے سونم ٹوبگے مالدیپ کے خلاف 19واں اوور ختم ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے۔
یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لیا جا سکتا ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اننگز بہت مختصر ہوتی ہے اور ٹیمیں چاہتی ہیں کہ اس میں جتنا زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے اٹھائیں۔ ٹیمیں نہیں چاہتیں کہ ایک اہم صورتحال میں اس حالات کا مخالف بلے باز زیادہ دیر تک بلے بازی کرے، حالانکہ کچھ کوچ مانتے ہیں کہ یہ قدم ابھی دور ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف وزیراعظم منتخب، آج رات لیں گے عہدے کا حلف
جب چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ہیڈ کوچ اسٹیون فلیمنگ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کرک انفو کو بتایا کہ یہ تو مقابلے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر آپ اچھے سے ہٹ بھی نہیں کر پا رہے ہیں تو بھی وقت آنے پر ایک اچھی لڑائی نظر آئے گی۔ کچھ کھلاڑی خراب شروعات کرتے ہیں اور اختتام شاندار سنچری کے ساتھ کرتے ہیں، آپ نے دیکھا بھی ہوگا۔ مجھے وہ لڑائی پسند ہے۔ یہی اس کی خوبصورتی ہے، لیکن کسی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، صرف اس لیے کہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ آج میرا دن نہیں ہے، میں آوٹ ہو رہا ہوں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔