ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کر رہی ہے: راکیش ٹکیت
راکیش ٹکیت نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت، عوام کی زندگیوں کے ساتھ سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کر رہی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہو رہی ہے۔
نئی دہلی/ حیدرآباد: بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی، انہوں نے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر دہلی کے تلنگانہ بھون میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کے دھرنے میں حصہ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے دہلی میں وزیراعلی چندرشیکھرراؤ کے احتجاج کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، مرکزی حکومت کو اس پر شرم کرنی چاہئے۔
راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگرمرکزی حکومت پورے ملک سے دھان کی خریداری کی یکساں پالیسی پر عمل نہیں کرے گی تو اس سے کسانوں کو کافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت، عوام کی زندگیوں کے ساتھ سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کر رہی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہو رہی ہے۔
راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت، ہندووں اور مسلمانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور مستقبل میں بھی کسانوں کے احتجا ج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ربیع کے سیزن میں پورے دھان کی خریداری کرنے کی مانگ کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔