شہباز شریف وزیراعظم منتخب، آج رات لیں گے عہدے کا حلف
پارلیمنٹ میں شہباز شریف کی حمایت میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔ عمران کی پارٹی کے شاہ محمود قریشی نے پہلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، تاہم ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی استعفیٰ دے کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی بحران کے بعد آج پھر شریف خاندان ملک میں اقتدار میں واپس آگیا۔ پارلیمنٹ میں آج ہونے والی ووٹنگ میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔ شہباز شریف آج رات 8.30 بجے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کرناٹک: مذہبی منافرت اور سیاسی بازی گری... اعظم شہاب
پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور ملک کے 22 کروڑ عوام کو بچایا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب عدم اعتماد کا ووٹ کامیابی سے پاس ہوا ہے۔ اس ملک کے لوگ اس دن کو تہوار کی طرح منائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پیر کو پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے کے بعد عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی نے اجتماعی استعفے دے کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کا امیدوار ہونے کے باوجود وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارلیمنٹ واک آؤٹ کر گئے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی حمایت میں پارلیمنٹ میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔ دوسری جانب کوئی امیدوار نہیں تھا۔ عمران خان کی پارٹی کے شاہ محمود قریشی نے پہلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی استعفیٰ دے کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔