تیونیشیائی صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہچانی کو کیا برخاست، وجہ بھی نہیں بتائی

پچھلے سال بھی تیونیشیائی صدر نے بغیر کوئی وجہ بتائے وزیر اعظم عہدہ پر فائز نجلا بوڈین کو ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ احمد ہچانی کو وزیراعظم بنایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تیونیشیائی صدر قیس سعید، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیونیشیائی صدر قیس سعید، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پوری دنیا میں کئی ملک اس وقت سیاسی بحران کے دور سے گزر رہے ہیں۔ اس درمیان اب شمالی افریقی ملک تیونیشیا میں بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں صدر قیس سعید نے بدھ کو بغیر کوئی وجہ بتائے وزیر اعظم احمد ہچانی کو برخاست کر کے ان کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامیل مدوری کو نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا۔ وزیر اعظم کی برخاستگی کی اطلاع تیونیشیا کے صدر دفتر کی طرف سے دی گئی ہے۔ احمد ہچانی نے گزشتہ سال ہی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

الزام ہے کہ تیونیشیا میں 2019 میں صدر کو جمہوری طریقے سے منتخب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں یہ بھی خبر آئی تھی کہ 2022 میں انہوں نے آئین میں ترمیم کیا تاکہ ایک صدارتی نظام بنایا جا سکے جس کے پاس پارلیمنٹ کی غیر معمولی طاقت ہو۔ اب جبکہ آئندہ 6 اکتوبر کو انتخاب ہونا ہے تو مزید ایک مدت کار کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب تیونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم کو ہٹایا ہو۔ پچھلے سال بھی انہوں نے بغیر کوئی وجہ بتائے نجلا بوڈین کو ہٹا کر احمد ہچانی کو وزیر اعظم بنایا تھا۔ سال 2021 میں بھی تیونیشیائی صدر نے ملک کے وزیر اعظم کو برخاست کرنے کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کر دیا تھا۔ یہ سب اس لئے ہوا تھا کہ  تیونیشیائی عوام کورونا وبا سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی سے غصہ میں تھے اور پورے ملک میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس درمیان مظاہرے پُرتشدد ہو گئے اور تیونیشیا کے تقریباً ہر علاقے میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر اتر آئے اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔