پیرس اولمپکس، 2024: نیرج چوپڑہ آج گولڈ کے لیے لگائیں گے زور، ہاکی میں برانز پر ہوگی ہندوستانی ٹیم کی نظر

3 تمغوں پر آکر رکی میڈل ٹیلی میں اضافہ کے لیے کشتی اور گولف میں بھی ہندوستانی کھلاڑی کرنے والے ہیں زور آزمائش۔

<div class="paragraphs"><p>نیرج چوپڑا / آئی اے این ایس</p></div>

نیرج چوپڑا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پیرس اولمپکس اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہندوستان نے اب تک صرف 3 تمغے ہی جیتے ہیں۔ ایسے میں اب سب کی نظریں اولمپکس-2020 کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑہ پر آ کر ٹک گئی ہے جو آج جیولن تھرو (بھالا پھینک) کے فائنل مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ان سے اس مرتبہ بھی پورا ملک طلائی تمغے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں شاندار مظاہرہ کر کے نیرج نے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری طرف مرد ہاکی میں ہندوستانی ٹیم برانز میڈل میچ میں اسپین کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ پچھلے اولمپک میں بھی بھارت نے برانز میڈل جیتا تھا۔

آج کا ہندوستان کا شیڈول:

گولف:

  • ویمنس انڈیوجوئل کمپٹیشن راؤنڈ 2، دوپہر 12.30 بجے دیکشا ڈاگر، ادیتی اشوک

ایتھلیٹکس:

  • ویمنس 100 میٹر ہرڈل دوڑ ریپچیز، دوپہر 2.05 بجے جیوتی یاراجی

  • بھالا پھینک فائنل، رات 11.55 بجے

کشتی:

  • مرد 57 کیلوگرام پری کوارٹر فائنل، دوپہر 2.30 بجے، امن سہراوت بمقابلہ ولادیمیر اِگورو

  • خاتون 57 کیلوگرام فری اسٹائل پری کوارٹر فائنل، دوپہر 2.30 بجے، انشو ملک بمقابلہ ہیلن لوئس

ہاکی:

  • برانز میڈل میچ، شام 5.30 بجے، ہندوستان بمقابلہ اسپین

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔