امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4.35 لاکھ سے زائد

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 435765 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: جان لیوا اور مہلک ترین عاالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں اس موذی وبا سے اب تک 4.35 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک 25.8 ملین سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 435765 ہوگئی ہے، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ 8 ہزار 625 ہوگئی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43278 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیلیفورنیا میں 39814، ٹیکساس میں36349، فلوریڈا میں 26254، پنسلوینیا میں 21437، نیوجرسی میں 21310، الینوائے میں 21146، مشی گن میں 15410، میساچوسیٹس میں 14444 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔