دھماکہ کے مقام سے لفافہ برآمد جس پر اسرائیلی سفارتخانہ کا پتہ لکھا تھا

اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر کل ہوئے دھماکہ کے بعد وہاں سے ایک لفافہ ملا ہے جس پر سفارتخانہ کا پتہ لکھا ہوا تھا اور کچھ بال بئیرنگ ملے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

کل نئی دہلی کی اورنگ زیب روڈ پر واقع اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر آئی ای ڈی بلاسٹ ہوا، جس میں ویسے تو کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن خبر ہے کہ اس دھماکہ میں تین کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ نیوز 18 کی خبر کے مطابق دھماکہ کے مقام سے ایک لفافہ برآمد ہوا ہے جس پر اسرائیلی سفارتخانہ کا پتہ لکھا ہوا ہے اور بال بئیرنگ ملے ہیں۔ واضح رہے بال بئیرنگ کو بم بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

نیوز 18 کی خبر کے مطابق دہلی پولیس کے اینڈیشنل پی آر او انل متل نے کہا کہ انتہائی محفوظ علاقہ میں ہوئے دھماکے میں کچھ کاروں کو نقصان پہنچا ہے اور ابتدائی جانچ سے محسوس ہوتا ہے کہ سنسنی پیدا کرنے کے لیے یہ شرارت کی گئی ہے۔ واضح رہے اس دھماکہ میں تین کاروں کو نقصان ہوا ہے اور یہ دھماکہ دہلی میں اس وقت ہواجب تھوڑے ہی فاصلہ پر بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریبات چل رہی تھی جس میں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم موجود تھے۔ سارےعلاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔


اس بیچ اسرائیل نے اس حملہ کو دہشت گردانہ حملہ بتایا ہے۔ اس دھماکہ کو لے کر ہندوستانی حکومت کافی سخت ہے۔ نیوز 18میں شائع خبرکے مطابق این ایس اے اجیت ڈووال نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔